18 ستمبر، 2024، 11:03 PM

تہران میں "محفل قرآنی" کا انعقاد/ عشاقان رسول (ص) فلسطین کے حامی ہیں کے فلک شگاف نعرے

تہران میں "محفل قرآنی" کا انعقاد/ عشاقان رسول (ص) فلسطین کے حامی ہیں کے فلک شگاف نعرے

تہران میں امام زادہ صالح ع کے مزار پر ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عظیم قرآنی اجتماع "عاشقان نبی (ص) فلسطین کے حامی" کے عنوان سے منعقد کیا گیا، جس میں غزہ کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، قرآنی محافل کے انعقادکو ایران بھر میں زبردست عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس نے قرآنی شعبے کے سرگرم ذمہ داروں کو یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ وہ پروگرام کی کارکردگی کو  اسٹوڈیو تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے اپنے سامعین اور ناظرین تک لے جائیں۔

 اب ملک کے مختلف شہروں بلکہ کئی دیگر ممالک بھی ایران کی قرآنی "محافل" کی میزبانی کر رہے ہیں۔

 اسی بنیاد پر خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ہفتہ وحدت کی مناسبت جشن منایا جا رہا ہے

آج تہران میں "حب النبی (ص) میں  فلسطین کے حامی ہیں" کے عنوان سے قرآنی اجتماع ہو رہا ہے جس میں  قرآن پاک کی تلاوت اور نعت خوانی کے خصوصی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔

اجتماع کا حسن ختام اجتماعی تلاوت قرآن سے کیا گیا۔

اس قرآنی اجتماع کے اختتام پر حجۃ الاسلام قاسمیان نے شرکائے محفل کو آیت الکرسی، سورہ توحید، کافرون، الناس اور فلق کی اجتماعی تلاوت کی درخواست کی جس پر آیات قرآنی کے اجتماعی زمزمے کا ایک روح پرور ماحول بنا۔

استاد رضوان درویش کی خوبصورت آواز میں نعت خوانی

گروہ تواشیح کا روح پرور انداز

گروہ تواشیح نے کلام "السلام علیک حبیبی یا رسول اللہ" کی خوبصورت تواشیح پیش کی۔

  شرکائے محفل کی کثیر تعداد نے نعرہ تکبیر لگاتے ہوئے ہاتھوں پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک سے سجے سبز پرچم اٹھا رکھے تھے۔

 فضا اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

تہران میں امام زادہ صالح کے حرم میں پیغمبر اسلام (ص) کے یوم ولادت کی مناسبت پر اجتماع میں شریک حاضرین نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی

 حجت الاسلام قاسمیان نے غزہ کے مظلوم اور جنگ زدہ عوام کو عربی زبان میں مخاطب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت اور استقامت پر ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔
 

News ID 1926746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha