19 ستمبر، 2024، 3:04 PM

لبنان میں سفیر پر حملے کی خود تحقیقات کریں گے، ایران

لبنان میں سفیر پر حملے کی خود تحقیقات کریں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے عالمی ادارے سے صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کی مذمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں سفیر پر حملے کی ایران خود تحقیقات کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے ادارے کے سربراہ گوتریش اور سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے سربراہان کے نام اپنے خط میں گذشتہ دنوں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صہیونی حکومت کے سائبر حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے خط میں سعید ایروانی نے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کو صہیونی حکومت کے دہشت گرد اقدامات کی مذمت کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ صہیونی دہشت گرد حملے میں ایرانی سفیر زخمی ہوا ہے۔ ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت کے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے سنجیدگی کے ساتھ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کریں گے۔

ایرانی نمائندے نے لکھا ہے کہ ایران اس بزدلانہ کاروائی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بیروت میں صہیونی حکومت کے حملے کا مقصد اجتماعی قتل عام تھا جوکہ انسانیت کے خلاف اقدام ہے۔ اس واقعے سے مزید واضح ہوگیا کہ صہیونی حکومت خطے اور عالمی امن کے لئے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ عالمی برادری کو چاہئے واقعے کے بعد فوری طور پر عملی اقدام کرے تاکہ صہیونی حکومت کو لگام دی جاسکے۔

News ID 1926748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha