مہر نیوز کے رپورٹر کو ہفتہ وحدت کی مناسبت سے انٹرویو دیتے ہوئے کردستان کے اہل سنت عالم دین مولوی مختار فرجی نے کہا کہ انسانی عظمت کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ لوگوں کو مختلف حالات میں پاکیزہ رزق عطا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان کی فضیلت اور انسان کے اخلاق کی بنیاد اس حقیقت پر ہے کہ خدا فرماتا ہے کہ ہم نے انسان کو عظمت و کرامت کے ساتھ پیدا کیا۔
سنندج جامع مسجد کے امام اور کردستان کے اہل سنت عالم نے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا کہ مومن کی آبرو خانہ کعبہ کی آبرو سے زیادہ اہم ہے،لہذا ضروری ہے کہ ہماری گفتگو، طرز عمل اور زبان اس انسانی کرامت اور مومن کی آبرو کی حفاظت کرے۔
مولوی فرجی نے کہا کہ پیغمبر اکرم ص اپنے اصحاب اور متعلقین کا بہت احترام کرتے تھے اور ہمیشہ ان کی خطاوں سے درگزر کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہفتہ وحدت خدا کی مخلوقات کے لیے رحم اور ہمدردی کے اظہار کا نام ہے اور بندوں اور حتیٰ کہ جانوروں کے لیے ہماری رحمدلی اور عطوفت خود ہمارے لیے خدا کی رحمت و بخشش کا ذریعہ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا: پیغمبر اکرم ص خود رحمت اور محبت کا واضح نمونہ تھے اور یہی امر دین کی ترویج اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اسلام کی طرف رغبت کا موجب بنا ہے۔
آپ کا تبصرہ