19 ستمبر، 2024، 12:47 PM

بیروت دھماکوں میں ملوث نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

بیروت دھماکوں میں ملوث نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر نے بیروت دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا جنگی محاذ کھلنے سے روکنے کے لئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس کی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے گذشتہ دنوں بیروت میں ہونے والے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

جان کربی نے کہا کہ امریکہ لبنان کی سرحد پر دوسرا جنگی محاذ کھلنے سے روکنے کے لئے سفارتی طور پر پوری کوشش کررہا ہے۔ اب تک خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات انجام دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کے حالات پر ہماری نظر ہے۔ پوری کوششیں کررہے ہیں تاکہ نیا جنگی محاذ کھلنے سے روکا جاسکے۔

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں تاکہ جنگ بند کرکے قیدیوں کا تبادلہ کیا جاسکے تاہم انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے معاہدے کے نزدیک نہیں پہنچے ہیں۔

News ID 1926753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha