18 فروری، 2025، 9:49 PM

بابر اعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم بیان

بابر اعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم بیان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بابر اعظم کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں کافی عرصے کے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ بطور کھلاڑی وہ بہت خوش ہیں اور تمام شائقین بھی خوش ہے۔

بلے باز کا کہنا تھا کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔ ٹیم میں فاتح ٹیم کے تین یا چار کھلاڑیوں کے علاوہ تمام کھلاڑی نئے ہیں۔ لیکن یقین، اعتماد اور کارکردگی وہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ پر کسی ٹیم میں بطور سینئر کھلاڑی ذمہ داری ڈالی جاتی ہے جو وہ اس کو ایک مثبت طریقے سے لیتے ہیں۔ وہ ہر میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے چیمپئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان فائنل سرفراز احمد کی قیادت میں میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔

فائنل میں بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 46 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی۔

News ID 1930470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha