29 جنوری، 2024، 6:22 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی جہاں پاک-ایران دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور ساتھ ہی ایک دوسرے کی تشویش کو سمجھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خودمختاری اور جغرافیائی سرحدوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

دونوں جانب سے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔

News ID 1921558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • US 00:26 - 2024/02/02
      0 0
      پاک ایران مستحکم تعلقات خطے کے امن و ترقی کے لیے انتہائی اہم و ضروری ہیں