29 جنوری، 2024، 8:29 PM

مقبوضہ فلسطین، حیفا میں صہیونی فوجی ہلاک

مقبوضہ فلسطین، حیفا میں صہیونی فوجی ہلاک

حیفا میں فلسطینی مقاومت کے صیہونیت مخالف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا صہیونی فوجی دم توڑ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے حیفہ میں صیہونیت مخالف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ایک صیہونی فوجی کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے خبر دی ہے کہ یہ فوجی گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ حیفہ میں مذکورہ صہیونی فوجی پر کار چڑھا دی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کار کے ڈرائیور نے اس فوجی کو کچلنے کے بعد کلہاڑی سے وار کیا تاہم اس دوران صہیونی فوجیوں نے حملہ آور پر فائر کھول دیا۔

اس سلسلے میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا: اس کار کے ڈرائیور نے یہ کارروائی اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب انجام دی اور مذکورہ فوجی ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کے خلاف غزہ اور مغربی کنارے کے علاوہ مقبوضہ علاقوں میں بھی وقتا فوقتا حملے کئے جا رہے ہیں۔

News ID 1921562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha