29 دسمبر، 2024، 12:39 PM

ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے اہم اجلاس

ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے اہم اجلاس

پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں صوبے بلوچستان کے نمائندوں اور پاکستان میں ایران کے سفیر کے مشترکہ اجلاس میں دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت میں درپیش مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں صوبے بلوچستان کے نمائندوں اور پاکستان میں ایران کے سفیر کے مشترکہ اجلاس میں دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت میں درپیش مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس اجلاس میں دونوں ہی ملکوں نے اقتصادی تعاون کی تقویت اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مشترکہ اجلاس میں شریک پاکستان کے پارلیمانی نمائندوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کی توسیع کا مناسب زمینہ پایاجاتا ہے جس کی بنیاد پر دو طرفہ تجارت کو قابل ذکر حد تک فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی منڈیاں باہمی تعاون کی توسیع میں اہم کرداد ادا کر سکتی ہیں۔ پاکستان میں ایران کے سفیر نے بھی تاکید کی کہ سرحدی تجارت کو رونق بخشنے میں ایران اور پاکستان دونوں ہی ممالک پختہ عزم رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں پائے جانے والے مسائل کو حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

News ID 1929162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha