مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری ادارے کے ڈائریکٹرجنرل رافیل گروسی تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل ایرانی حکام کے ساتھ باہمی گفتگو اور ملاقات کے لئے کل رات تہران پہنچے ، ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان بڑے پیمانے پر تعاون جاری ہے ایران نے اب تک بین الاقوامی جوہری ادارے کے ساتھ تمام ممالک کی نسبت بہت بڑا تعاون کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ