مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر توانائی نے یورینیم کی افزودگی کے سلسلے میں ملک کے نئے پروگرام کا انکشاف کیا۔
سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے ملک کے مشرقی شہر ظہران میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ریاض یورینیم کی افزودگی اور ییلو کیک کی تیاری کی سمت میں آگے بڑھے گا۔
ییلو کیک سے مراد خام یورینیم کا پاؤڈر ہے جو کہ جوہری ری ایکٹرز کے لئے ایندھن پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
سعودی عرب اب اپنا نوزائیدہ جوہری پروگرام تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے جوکہ بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانا اور تیل پر انحصار کم کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ