مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کی وحشت و بربریت کے جواب میں مجاہدین نے کاری ضرب لگائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت کے 10 سے زائد فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
حماس کے عسکری ترجمان نے کہا کہ صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد دشمن کی طرف سے اعلان کردہ ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے اور صیہونی عنقریب غزہ کے شمال سے ذلت و رسوائی کے ساتھ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوجائیں گے اور انہیں مزاحمت کے ہاتھوں شکست فاش ہوگی۔
ابو عبیدہ نے نشاندہی کی کہ دشمن کی واحد کامیابی نہتے اور بے گناہ لوگوں پر بمباری کرکے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانا اور وحشت ناک جرائم کا ارتکاب ہے۔
آپ کا تبصرہ