مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے 1000 جدید ڈرون طیاروں کی فوج میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کے دوران مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ آج مسلح افواج کی اعلی جنگی ٹیکنالوجی میں شامل ہونے والے ڈرونز ملک کی فضاوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ دشمن کو خوف ناک سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جنرل ناصر زادہ نے مزید کہا کہ نئے ڈرونز سمندر میں اترنے اور ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جنہیں برّی افواج کے آپریشنز میں تعاون کے لئے بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک نے اپنی مختلف فوجی مشقوں کے دوران جس جنگی ٹیکنالوجی کی نمائش کی ہے وہ مسلح افواج کی صلاحیتوں کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ جب کہ ہمارے پاس دشمن کے لئے حیرت انگیز جنگی آلات موجود ہیں، جنہیں ضرورت پڑنے پر مسلح افواج سامنے لائیں گی۔
آپ کا تبصرہ