13 جنوری، 2025، 5:58 PM

برطانوی وزیراعظم کا حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا ارادہ تھا! ایلون مسک کا الزام

برطانوی وزیراعظم کا حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا ارادہ تھا! ایلون مسک کا الزام

نئی امریکی حکومت کے مشیر ایلون مسک کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کا حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا ارادہ تھا!

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر اور مشہور  ارب پتی ایلون مسک نے برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر پر امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے برطانوی وزیر اعظم نے امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات کے دوران صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کو ناکام بنانے کی کوش کی۔ 

 سوشل پلیٹ فارم ایکس کے مالک نے  اپنے اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہوں (اسٹارمر) نے امریکی انتخابات کو نقصان پہنچانے کے لیے ایجنٹوں کو امریکہ بھیجا۔

ایلون مسک پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ برطانوی وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کیر اسٹارمر کے خلاف شمالی انگلینڈ میں نابالغ لڑکیوں کے خلاف کئی دہائیوں سے جاری جنسی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

روزنامہ فنانشل ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ ایلون مسک نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملک کے اگلے عام انتخابات سے قبل اسٹارمر کو برطانوی وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کی مہم کے بارے میں بات چیت کی۔

News ID 1929543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha