مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے وزیرِاعظم کیر اسٹارمر بھارت کے شہر ممبئی پہنچ گئے، جہاں ان کا چترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا گیا۔ یہ ان کا بھارت کا پہلا دورہ ہے، جو انہوں نے 2024 میں وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے بعد کیا ہے۔
وزیرِاعظم اسٹارمر کی آمد پر مہاراشٹر کے وزیرِاعلی دیویندر فڑنویس، نائب وزرائے اعلی ایکناتھ شندے اور گورنر آچاریہ نے ان کا استقبال کیا۔
اس دورے کے دوران کیر اسٹارمر کی بھارتی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ