16 فروری، 2025، 10:53 PM

اپنا منہ بند کرو! ایلون مسک کے بیٹے نے صدر ٹرمپ کو جھاڑ دیا

اپنا منہ بند کرو! ایلون مسک کے بیٹے نے صدر ٹرمپ کو جھاڑ دیا

امریکی صدر ٹرمپ کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ایلون مسک کے کمسن بیٹے نے ان کو سب کے سامنے جھاڑ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کے بیٹے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت سب کے سامنے شرمندہ کردیا جب انہوں نے کہا: میں چاہتا ہوں آپ اپنا منہ بند کریں!

صدر ٹرمپ کی گفتگو کے دوران ایلون مسک کے 4 سالہ بیٹے نے قریب آکر منہ بند کرنے کو کہا تو صدر ٹرمپ خفت کے ساتھ بچے کی طرف دیکھنے لگے۔

جب ایلون مسک نے بچے کو کندھے پر سوار کیا تو بچے نے بار بار "اپنا منہ بند کرو" کا جملہ دہرایا۔

بچے کی حرکت پر ایلون مسک کو عذر خواھی کرنا پڑی۔

اس سے پہلے پریس کانفرنس میں بچے کو کندھے پر اٹھانے کی وجہ سے ایلون مسک کافی تنقید کا سامنا کرچکے ہیں۔

News ID 1930407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha