مہر خبررساں ایجنسی نے مغربی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ اہلیہ میلانیا اور سابق اہلیہ ایوانا ٹرمپ میں اس مسئلے پر تنازع پیدا ہوگیا ہے کہ دونوں میں سے کون خاتون اول ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ ایوانا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملک کی خاتون اول ہیں جب کہ میلانا ٹرمپ نے فورا ہی انہیں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی خاتون اول وہ ہیں کیونکہ وہ صدر ٹرمپ کی موجودہ بیوی ہیں۔میلانیا ٹرمپ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے وائٹس ہاؤس کو اپنا اور میلانیا کا گھر بنایا ہے، میلانیا واشنگٹن میں رہتی ہیں اور انہیں امریکہ کی خاتون اول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ کی سابق بیوی ایوانا کا خاتون اول ہونے کا دعویٰ بالکل بے بنیاد اور محض توجہ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار یہ ہوا ہے کہ صدر کی موجودہ اور سابق بیویوں کے درمیان اس طرح کھلے عام جھگڑا ہورہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے دوسرے صدر ہیں جو طلاق یافتہ ہیں اور پہلے صدر ہیں جنہیں ایک سے زائد طلاقیں ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ایوانا ٹرمپ نے ریزنگ ٹرمپ کے نام سے نئی کتاب لکھی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی شادی 15 سال برقرار رہی جن سے ان کے تین بچے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے خود کو میلانیا سے زیادہ بہتر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چونکہ ٹرمپ کی پہلی بیوی ہیں اس لیے اصولی طور پر وہی خاتون اول بھی ہوئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ اہلیہ میلانیا اور سابق اہلیہ ایوانا ٹرمپ میں اس مسئلے پر تنازع پیدا ہوگیا ہے کہ دونوں میں سے کون خاتون اول ہے۔
News ID 1875854
آپ کا تبصرہ