ڈونلڈ ٹرمپ اورمیلانیا ٹرمپ کے درمیان کشیدگی جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی  ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدرٹرمپ اور میلانیا تعطیلات کیلیے فلوریڈا پہنچے تو طیارے سے اترتے ہوئے ٹرمپ میلانیا کے لیے رکے مگر میلانیا بے تاثر چہرہ لیے گاڑیوں کی طرف بڑھ گئیں۔ ٹرمپ اور میلانیا میں کشیدگی ، ان خبروں کے بعد پیدا ہوئی کہ ٹرمپ نے نازیبا فلموں کی اداکارہ سے غیر اخلاقی تعلقات قائم کئے اور اسے خاموش رہنے کیلئے بھاری رقم ادا کی۔

News Code 1878491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =