مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے ایلون مسک اس پلیٹ فارم پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں اور اب انہوں نے ٹوئٹر پر ہی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ووٹنگ بھی کرائی ہے۔
ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے ووٹنگ کرائی جس میں لوگوں سے ہاں اور نہیں کا انتخاب کرنے کا کہا گیا۔
آج ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر ووٹنگ کرانے سے متعلق ٹوئٹ کر کے لوگوں کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ووٹنگ پر فی گھنٹا ایک لاکھ لوگ ووٹ کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اب تک کے نتائج کے دوران 55 فیصد نے ہاں جبکہ 44 فیصد نے نہیں میں ووٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہل حملے کے تناظر میں 2021ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ