13 جنوری، 2025، 3:42 PM

غزہ جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ تل ابیب اور حماس کو بھیج دیا گیا، میڈیا ذرائع کا دعوی

غزہ جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ تل ابیب اور حماس کو بھیج دیا گیا، میڈیا ذرائع کا دعوی

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ صیہونی حکومت اور حماس کو بھیج دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک باخبر ذریعے نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کا حتمی مسودہ صیہونی حکومت اور تحریک حماس کے حکام کو ارسال کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے حکام اور ٹرمپ کے نمائندے کے قطر کے وزیر اعظم کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں میڈیا رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔

ایک ذریعے نے خبر دی ہے کہ قطر کے وزیر اعظم نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے سلسلے میں حماس کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

تاہم ایک صیہونی عہدیدار کا کہنا ہے کہ تل ابیب رجیم کو جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ موصول نہیں ہوا ہے۔"

News ID 1929541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha