6 دسمبر، 2022، 5:31 PM

وزارت انٹیلی جنس کا بیان؛

ایرانی خفیہ اداروں نے انقلاب مخالف منافقین کی تنظیم ایم کے او کے متعدد سلیپر سیلز کو گرفتار کر لیا

ایرانی خفیہ اداروں نے انقلاب مخالف منافقین کی تنظیم ایم کے او کے متعدد سلیپر سیلز کو گرفتار کر لیا

ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے ایک اعلان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں نے مجاہدین خلق آرگنائزیشن (ایم کے او) کے مختلف سلیپر سیلز کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے آج منگل کو ایک اعلان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حساس ادارے کے گمنام سپاہیوں نے دہشت گرد گروہ مجاہدین خلق آرگنائزیشن (ایم کے او) کے مختلف آپریشنل سلیپر سیلز کو ڈھونڈ نکال کر گرفتار کر لیا ہے۔

ایرانی وزارت انٹلی جنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سلیپر سیلز کو پیچیدہ نوعیت کے جامع اور مربوط انٹیلی جنس آپریشنز  کے دوران تہران، اصفہان اور کردستان کے صوبوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کارروائیوں کے دوران ایم کے او سے منسلک 10 آپریشنل عناصر اور سہولت کاروں کو پکڑا گیا ہے۔

ایرانی حساس اداروں کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سرکاری، عسکری، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رہائشی مراکز میں دہشت گردی کی کاروائیوں اور مارٹر حملوں میں ملوث تھے اور اپنی تخریبی کاروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس اور بدامنی پھیلاتے رہے ہیں۔ 

جاری شدہ اعلان کے مطابق مذکورہ سیلز عوامی اجتماعات پر دستی بموں سے حملے اور ذکر شدہ مراکز پر متعدد مارٹر حملے انجام دے چکے ہیں جبکہ اس وقت مزید زیادہ خطرناک اور تخریبی کاروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ 

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام دہشت گردانہ سرگرمیاں یورپی ملک البانیہ میں ایم کے او دہشت گرد گروپ کے گڑھ سے براہ راست حکم کے تحت کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سیلز کی گرفتاری کے بعد بڑی مقدار میں ان کے زیر استعمال ساز و سامان بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں مارٹر بم، دستی بم، دستی بم بنانے کا سامان، ہتھیار اور مولوٹوف کاک ٹیل شامل ہیں۔ 
 

News ID 1913534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha