7 ستمبر، 2023، 4:30 PM

ایرانی انٹیلیجنس نے ملک میں فسادات کی منصوبہ بندی کرنے والے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا

ایرانی انٹیلیجنس نے ملک میں فسادات کی منصوبہ بندی کرنے والے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا

سپاہ پاسداران انقلاب اور انٹیلیجنس منسٹری کے ایک مشترکہ اعلامیے میں ایران میں فسادات کو منظم کرنے والے نیٹ ورک کو ٹریس کر کے مکمل طور پر ناکام بنانے کی خبر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی خفیہ سروس اور انٹیلی جنس منسٹری نے فسادات کو منظم کرنے والے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں مشترکہ بیان جاری کیا۔

اس مشترکہ بیان کا متن حسب ذیل ہے:

ایران کے معزز شہریوں کے علم میں لایا جاتا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی خفیہ سروس اور انٹیلی جنس منسٹری کے امام زمان ع کے گمنام سپاہیوں کے مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کی بدولت اسلامی جمہوریہ کے خلاف فسادات کو منظم کرنے والے نیٹ ورک کے متعدد ارکان کو شناخت کر کے مارا گیا۔

واضح رہے کہ اس خطرناک نیٹ ورک کے ارکان، امریکی محکمہ خارجہ کی مالی مدد سے فریڈم ہاؤس انسٹی ٹیوٹ اور نان وائلینس انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی کی ہدایات پر ایک غیر ملکی سیاسی ٹاوٹ کے ذریعے خواتین کے نیٹ ورکس کی تعمیر میں مصروف تھے جس میں سوشل میڈیا کورسز کے ذریعے فسادات میں کردار ادا کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت اندرون اور بیرون ملک خواتین کارکنوں اور سول سوسائٹی کے عناصر کو مفت تربیت دی گئی۔

اس ادارے نے اسی سال جولائی میں انگلینڈ کی سواز یونیورسٹی میں ایران دشمن ذرائع ابلاغ کے ایک رپورٹر کے ذریعے بیرون ملک خواتین کارکنوں کے لیے اپنی آخری تربیتی ورکشاپ منعقد کی تھی۔

مذکورہ میڈیا رپورٹر نے رواں مہینے (ستمبر) کی 7 اور 14 تاریخ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سول سوسائٹی کے کارکنوں اور خواتین کے ایک گروپ کے لئے خفیہ کورس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

حاصل کردہ معلومات کے مطابق ان خفیہ کورسز کے انعقاد کا مقصد اندرونی فسادیوں کے لیے تیاری اور ایجنڈا پیش کرنا تھا تاکہ کشیدگی اور خلفشار کی فضا کو بحال کیا جا سکے۔

News ID 1918752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha