مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے ایران کے اندر امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں سے وابستہ جاسوس نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس ٹیموں کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ مل گیا جو امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں کی قیادت میں کام کررہا تھا۔ سپاہ پاسداران نے کئی ماہ کی نگرانی اور جاسوسی کے بعد اسے مکمل طور پر تباہ کردیا۔
سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان کہا گیا کہ صہیونی حکومت نے 12 روزہ جنگ میں ایران کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنی پالیسیوں کو تخریبی کاروائیوں پر مرکوز کیا ہے تاکہ اپنی تاریخی ناکامی کا ازالہ کرسکے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے بیان میں مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے رواں سال کے اواخر میں ملک کی سیکیورٹی کو خراب کرنے کے لیے فریب خور اور غدار عناصر کا نیٹ ورک بنایا تھا، مگر ایرانی انٹیلی جنس نے انہیں بے نقاب کرکے کارروائی سے پہلے ہی ختم کر دیا۔
آپ کا تبصرہ