29 اکتوبر، 2010، 1:59 PM

امریکہ

پاکستان اور افغانستان میں غیر قانونی امریکی خفیہ نیٹ ورک سرگرم عمل

پاکستان اور افغانستان میں غیر قانونی امریکی خفیہ نیٹ ورک سرگرم عمل

امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکے مطابق پاکستان اور افغانستان میں امریکہ کا غیر قانونی خفیہ انٹیلی جنس نیٹ ورک غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں امریکہ کا غیر قانونی خفیہ انٹیلی جنس نیٹ ورک  غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ امریکی حکومت کی تفتیش سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پنٹاگن کے اعلٰی عہدے دار نے امریکی وزارت دفاع کے قوانین کو نظر انداز کیا ہے اور جان بوجھ کر اعلیٰ فوجی جنرلوں کو غلط معلومات فراہم کی ہیں گزشتہ برس کے آخر میں پاکستان اور افغانستان میں جاسوسی کے لیے خفیہ نجی کنٹریکٹرز کا جال بچھایا گیا۔اخبار کے مطابق امریکی حکومت کی اپنی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ایشیاء میں جاسوسی کا خفیہ نیٹ ورک قائم کیا گیاہے۔پینٹاگن کی تفتیش کے مطابق مائیکل ڈی فرلانگ نے غیر قانونی انٹیلی جنس کا نٹ ورک قائم کیا جس کا مقصد دونوں ممالک سے معلومات کو اکھٹا کرنا تھا۔ان معلومات کو اعلیٰ فوجی حکام تک پہنچایا جاتا جس کی بنیاد پر وہ دہشت گردوں کے خلاف حملے کرتے تھے۔

News ID 1180620

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha