10 ستمبر، 2026، 6:40 PM

المخا کی آزادی سے خطے میں امریکی و اسرائیلی سازش ناکام ہوگئی، یمنی عہدیدار

المخا کی آزادی سے خطے میں امریکی و اسرائیلی سازش ناکام ہوگئی، یمنی عہدیدار

یمنی نائب وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ المخا بندرگاہ پر کنٹرول حاصل کرکے یمنی عوام کامیاب ہوگئے اور سعودی عرب کے وہم و گمان کے ساتھ خطے میں امریکی و صیہونی سازش بھی ناکام ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ محمد منصور نے کہا کہ المخا بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرکے یمنی عوام کا عزم آج کامیاب ہوگیا اور سعودی عرب کے تمام وہم و گمان چکنا چور ہوگئے۔

انہوں نے العہد نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ المخا کو دوبارہ حاصل کرنے سے اسرائیل اور امریکہ کا خطے میں منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔

المنصور نے کہا کہ یمن ہماری سرزمین ہے اور المخا کی آزادی سے پہلے بھی باب المندب یمنی مسلح افواج کے کنٹرول میں تھا۔ یمنی مسلح افواج پورے یمن کو آزاد کروانے اور یمنی عوام کے حقوق واپس دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب حکومتیں ناقابلِ بیان خوف میں مبتلا ہیں اور خود کو غاصب صیہونی حکومت کے آلۂ کار کے طور پر پیش کر رہی ہیں۔

یمنی عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ یمن کی جانب سے جاری محاصرہ اسی وقت ختم ہوگا جب اماراتی اور سعودی قابض افواج پسپائی اختیار کریں گی۔

یمن کے نائب وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ابوظہبی اور ریاض کے درمیان جاری خفیہ کشمکش بھی کھل کر سامنے آگئی ہے اور الحدیدہ میں فتح پورے محورِ مزاحمت کی فتح ہے۔

News ID 1941273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha