11 دسمبر، 2022، 3:45 PM

حالیہ فسادات کے دوران گرفتار کئے گئے 18 سال سے کم عمر بہت سے نوجوانوں کو رہا کر دیا گیا

حالیہ فسادات کے دوران گرفتار کئے گئے 18 سال سے کم عمر بہت سے نوجوانوں کو رہا کر دیا گیا

ایران کی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب اور محکمہ انسانی حقوق کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے تہران میں حالیہ فسادات کے دوران گرفتار افراد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے تہران کے اصلاح و تربیت مرکز ﴿بچوں کی جیل﴾ کا دورہ کیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب اور محکمہ انسانی حقوق کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے تہران میں حالیہ فسادات کے دوران گرفتار افراد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے تہران کے اصلاح و تربیت مرکز ﴿بچوں کی جیل﴾ کا دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایرانی عدلیہ اور انسانی حقوق کے اعلیٰ اہلکار نے صوبہ تہران میں فسادات کے دوران گرفتار ہونے والے تمام 18 سال سے کم عمر کے 20 زیر حراست نوجوانوں ( جن کی اکثریت  17 سے 18 سال ہے) سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ نزدیک سے بات چیت کی اور ان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

قبل از ایں ایران کے انسانی حقوق کے ہیڈ کوارٹر کے سکریٹری تہران جیل، خواتین کی جیل اور حراستی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل حکام، تہران کی عوامی اور انقلابی عدالتوں کے پراسیکیوٹر، تہران کی سیکورٹی عدالت کے سربراہ اور ججوں اور انقلابی عدالت کے سربراہ اور ججوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ غریب آبادی نے ان متعلقہ ذمہ داروں کو مذکورہ دوروں اور اس دوران ہونے والی بات چیت کے نتائج سے آگاہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ان ذمہ داروں سے ملاقاتوں میں بعض حوالوں سے ضروری فیصلے بھی کیے گئے۔

در ایں اثنا ان دوروں کے نتیجے میں اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور تدابیر کے تسلسل میں متعدد زیر حراست نوجوانوں کو ضروری ضمانتی دستاویزات کے ساتھ رہا کر دیا گیا۔

News ID 1913609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha