فتنہ گر
-
عوام نے شہداء کی باشکوہ تشییع کرکے دین اور انقلاب سے اپنی وابستگی کا اعلان کردیا، امام جمعہ تہران
امام جمعہ تہران آیت اللہ خاتمی نے کہا ہے کہ عوام نے 100 سے زائد شہداء کی باشکوہ تشییع میں شرکت کرکے تاریخ رقم کی اور دنیا کے سامنے اپنے دین کے ساتھ وابستگی کا مظاہرہ کیا۔
-
ایران میں فسادیوں کو دی جانے والی رقم کا پردہ فاش
دشمنوں کی جانب سے ایران میں دہشت گردوں اور فسادیوں کو دی جانے والی رقم کے سلسلے میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔
-
-
ایرانی قوم نے دنیا کو اپنی حقیقت اور عزم دکھادیا، رہبر معظم
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شرپسندوں کے خلاف ایران بھر میں عوامی ریلیوں پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی قوم نے دنیا کو اپنی حقیقت اور عزم دکھادیا۔
-
ایران بھر میں اسلامی انقلاب کی حمایت میں شاندار عوامی ریلیاں
ایران بھر میں لاکھوں افراد نے انقلاب اسلامی کی حمایت اور شرپسند عناصر کے خلاف ریلیاں نکالیں اور رہبر معظم اور انقلاب اسلامی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ایران بھر میں شرپسندوں اور غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف عوامی ریلیاں+ویڈیوز، تصاویر
ایران کے مختلف شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرپسند عناصر کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں۔
-
بیرونی میڈیا کے دعووں کے برعکس ایران میں حالات پرامن ہیں، پاکستانی پروفیسر کی مہر نیوز سے گفتگو
پروفیسر حسن حسرت نے کہا کہ ایران میں حالات پرامن ہیں، ایرانی عوام اسلامی انقلاب اور رہبر معظم پر مکمل اعتماد اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔
-
-
شرپسندوں کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کی شہادت، ایران میں تین روزہ سوگ
ایرانی حکومت نے شرپسندوں کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
-
حالیہ فسادات کے پیچھے امریکہ اور صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کرنسی اور سبسڈیز کے بارے میں نئی قرارداد کا مقصد امریکہ اور صہیونی حکومت کی پابندیوں سے متاثر عوام کو انصاف اور مدد فراہم کرنا ہے۔
-
قم میں موجود پاکستانی زائرین کی مہر نیوز سے گفتگو
قم المقدسہ میں موجود پاکستانی زائرین نے موجودہ حالات کے بارے میں مہر نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایران میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
-
گذشتہ دنوں فسادات میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا، ایرانی پولیس چیف
ایرانی پولیس چیف نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں فسادات میں ملوث اہم عناصر اور کرداروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
-
ایرانی شہر ایلام میں شہید مہدی رحیمی کی تشییع جنازہ، عوام کی بھرپور شرکت
حالیہ فسادات میں شہید ہونے والے ایرانی پولیس اہلکار شہید مہدی رحیمی کی تشییع جنازہ میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع تشییع جنازہ میں شریک لوگوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے ساتھ تجدید عہد کیا۔
-
قم میں عوامی اجتماع، انقلاب اسلامی کے ساتھ تجدید عہد
ملک میں امریکہ اور اسرائیلی کارندوں کی جانب سے فسادات کے بعد کل رات قم میں لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر انقلاب اسلامی کے ساتھ تجدید عہد اور فتنہ گروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
-
امریکی اور صہیونی سازشیں ناکام، ایران کے شہروں میں امن قائم
امریکہ اور صہیونی حکومت کی سازشوں سے ہونے والے ہنگاموں اور فسادات کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایران کے شہروں میں امن قائم کردیا۔
-
ایران میں تخریبی کاروائیوں میں ملوث سینکڑوں مسلح شرپسند گرفتار
ایرانی سیکورٹی فورسز نے ہنگامے اور فسادات میں ملوث 200 سے زائد مسلح شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔
-
ایران کے مختلف شہروں میں حالات بہتری کی طرف گامزن، کئی دہشت گرد گرفتار+ ویڈیو
تہران اور دیگر شہروں میں گزشتہ شب ہونے والے مظاہروں میں مسلح دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت ملنے کے بعد سیکوریٹی فورسز نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
-
شیراز، حالیہ فتنے میں شہید ہونے والے اہکاروں کی نماز جنازہ، عوام کی بھرپور شرکت
شہریوں نے جنازہ کے دوران بھرپور شرکت کی اور شہداء کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
-
ایرانی شہر قزوین میں فتنہ گروں کے خلاف شدید
ایرانی شہر قزوین کے عوام نے گزشتہ رات بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر ہنگامہ آرائی اور دشمن کے منصوبوں کی سخت مذمت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ عوامی مسائل کی آڑ میں بدامنی پھیلانا ناقابل قبول ہے اور قومی اتحاد اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
-
ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ایرانی آرمی
ایرانی آرمی نے عوام کو تخریبی عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، صہیونی حکومت اور دہشت گرد گروہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جسے فوج پوری قوت سے ناکام بنائے گی۔
-
ہر قسم کی فتنہ انگیزی اسلامی نظام اور انقلاب سے غداری کے مترادف ہے، آیت اللہ نوری ہمدانی
مرجعِ تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کے جائز معاشی مطالبات کو بنیاد بنا کر بدامنی، فساد اور املاک کی توڑ پھوڑ کرنا، نظامِ اسلامی اور انقلاب سے کھلی غداری ہے۔
-
تخریب کاروں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، نیشنل سیکورٹی کونسل
ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل نے ملک میں جاری مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کے واقعات پر کہا ہے کہ بدامنی میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں، تخریب کاروں کے ساتھ قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
-