24 اگست، 2025، 6:37 PM

انسانی جلد کی لیبارٹری میں تیاری؛ دو ایرانی سائنسدانوں کا علمی کارنامہ

انسانی جلد کی لیبارٹری میں تیاری؛ دو ایرانی سائنسدانوں کا علمی کارنامہ

دو ایرانی سائنسدانوں نے سائنسی کارنامہ انجام دیتے ہوئے پہلی بار دنیا میں مکمل انسانی جلد تیار کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئینزلینڈ کے محققین نے دو ایرانی سائنسدانوں کی شراکت سے دنیا میں پہلی بار کامیابی کے ساتھ لیبارٹری میں مکمل انسانی جلد تیار کرلی ہے۔

یہ تحقیق فریزر انسٹیٹیوٹ میں انجام دی گئی جہاں محققین نے Stem Cells استعمال کرتے ہوئے ایسی جلد تخلیق کی جو نہ صرف مختلف تہوں پر مشتمل ہے بلکہ اس میں خون کی رگیں، بالوں کے فولیکلز، رنگت پیدا کرنے والے خلیات اور مدافعتی نظام کے عناصر بھی موجود ہیں۔

ڈاکٹر عباس شفیعی، جنہوں نے یہ منصوبہ Metro North Health کے ساتھ مل کر مکمل کیا، نے کہا کہ اس ماڈل کو تیار کرنے میں چھ سال لگے اور یہ پیوند جلد، زخموں کے علاج اور جلدی امراض پر تحقیق میں انقلاب برپا کرے گا۔

ان کے مطابق یہ اب تک تیار ہونے والا انسانی جلد سے سب سے زیادہ مشابہ ماڈل ہے جس کی مدد سے بیماریوں کا مطالعہ اور نئی ادویات و طریقۂ علاج مزید مؤثر انداز میں پرکھے جاسکتے ہیں۔

اس منصوبے میں شریک دوسرے ایرانی محقق پروفیسر کیارش خسروتہرانی کے مطابق یہ پیوند کے معیار کو بہتر بنائے گی اور پسوریازیس، ڈرماٹائٹس، اسکلرودرما اور دیگر جینیاتی جلدی امراض کے علاج میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں جلد کی پیوند کاری میں اکثر انفیکشن کا خطرہ زیادہ اور اثر بھی محدود ہوتا ہے، لیکن یہ نیا ماڈل میڈیکل ری جنریشن، ڈرماٹولوجی اور زخموں کی شفا میں انقلابی قدم ہے۔

News ID 1934997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha