28 اکتوبر، 2025، 6:40 PM

ناہید سیٹلائٹ کا کامیاب تجربہ، مقامی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی جانب ایران کی پیشقدمی

ناہید سیٹلائٹ کا کامیاب تجربہ، مقامی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی جانب ایران کی پیشقدمی

ایران نے ناہید سیٹلائٹ کے کامیاب تجربات کے بعد مقامی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے مقامی سیٹلائٹس کو عالمی نیٹ ورک سے جڑنے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔ ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ وحید یزدانیان نے اعلان کیا ہے کہ ناہید سیٹلائٹ پر کیے گئے تجربات کامیاب رہے ہیں اور اب سیٹلائٹ کے ذریعے ڈیٹا کی ترسیل ممکن ہوگئی ہے۔

مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناہید سیٹلائٹ کے ذریعے باند Ku میں ڈیٹا کی ترسیل ممکن ہوگئی ہے، اور وزیر مواصلات کی جانب سے خوشخبری دی گئی ہے کہ اسی Ku بینڈ میں ٹیلیفون ریلے سروس بھی کامیابی سے فعال کردی گئی ہے جو اس سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے عملی اطلاق اور قابل اعتماد ڈیٹا ٹرانسمیشن کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک سیٹلائٹ ملک کی تمام مواصلاتی ضروریات پوری نہیں کر سکتا، اس لیے ایک مستحکم اور قابل اعتماد نظام کے لیے سیٹلائٹس کا ایک مکمل نیٹ ورک مدار میں بھیجا جانا ضروری ہے تاکہ مسلسل کوریج اور رابطہ ممکن ہو۔

یزدانیان نے بتایا کہ ناہید 2 سیٹلائٹ کا دوسرا نمونہ رواں سال خزاں کے اختتام تک خلا میں بھیجا جائے گا، اور منصوبہ ہے کہ سیٹلائٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ ایک مکمل نیٹ ورک تشکیل دیا جاسکے۔ یہ عمل مسلسل جاری رہے گا اور ایران سیٹلائٹ کی تیاری اور فراہمی میں پیش رفت کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے مکمل جڑنے کی درست تاریخ بتانا مشکل ہے، تاہم موجودہ رفتار کے مطابق آئندہ تین سے پانچ سالوں میں یہ ہدف حاصل ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ناہید 2 تحقیقاتی اور مواصلاتی سیٹلائٹ 3 مرداد کو روسی پرتابگر "سایوز" کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا، جو ایرانی خلائی ادارے اور خلائی تحقیقاتی مرکز کے تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔

News ID 1936173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha