7 جنوری، 2026، 11:26 AM

ایران میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی، موساد کے دہشت گرد نیٹ ورک پر کاری ضرب

ایران میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی، موساد کے دہشت گرد نیٹ ورک پر کاری ضرب

ایران نے قومی سلامتی کے خلاف اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کی سرگرمیوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ایک اہم جاسوس کو سزائے موت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف ایک اہم اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے علی اردستانی نامی ایجنٹ کو پھانسی دے دی ہے۔ عدلیہ کے مطابق، یہ شخص موساد کے افسران سے براہِ راست رابطے میں تھا اور حساس سکیورٹی معلومات دشمن تک پہنچاتا رہا۔

تحقیقات اور اعترافات سے ثابت ہوا کہ علی اردستانی کو سوشل میڈیا کے ذریعے موساد نے بھرتی کیا تھا اور وہ ڈیجیٹل کرنسی کے عوض مختلف خفیہ مشن انجام دیتا رہا، جن میں حساس مقامات کی تصاویر بنانا، مخصوص افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا اور ایران کے اندر موساد سے وابستہ عناصر سے ملاقاتیں شامل تھیں۔

حکام کے مطابق، یہ طریقۂ کار حالیہ برسوں میں موساد اور دیگر مغربی خفیہ اداروں کی جانب سے ایران میں نفوذ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، تاہم ایرانی خفیہ اداروں نے ان نیٹ ورکس کو مؤثر انداز میں بے نقاب اور ناکام بنایا ہے۔

ایرانی سکیورٹی اداروں نے گزشتہ ایک سال کے دوران موساد سے وابستہ متعدد جاسوسوں اور عملیاتی عناصر کو گرفتار کیا ہے، جن میں ارومیہ، قم اور دیگر علاقوں میں سرگرم افراد شامل ہیں۔ ان میں سے کئی افراد کو عدالتی کارروائی مکمل ہونے اور سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد سزائیں دی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی خفیہ برتری اور قومی سلامتی کے مضبوط دفاع کی عکاس ہیں۔ علی اردستانی کی پھانسی کو نہ صرف قوم سے غداری کا انجام قرار دیا جا رہا ہے بلکہ یہ موساد اور اس کے باقی ماندہ نیٹ ورکس کے لیے ایک واضح پیغام بھی ہے کہ ایران کسی بھی قسم کی دراندازی کو برداشت نہیں کرے گا اور قومی سلامتی پر حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

News ID 1937577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha