7 جنوری، 2026، 1:52 PM

امریکی پالیسیوں کی وجہ سے مذاکرات کے لئے ماحول سازگار نہیں، ایرانی وزیرخارجہ

امریکی پالیسیوں کی وجہ سے مذاکرات کے لئے ماحول سازگار نہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے اس ماحول سازگار نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، کیونکہ واشنگٹن کی موجودہ پالیسیاں بات چیت کے لیے سازگار ماحول فراہم نہیں کر رہیں۔

تفصیلات کے مطابق، کابینہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے کبھی مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی اور آج بھی باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے آمادہ ہے، تاہم امریکی رویہ ایسا نہیں جو بات چیت کو ممکن بناسکے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسئلہ ایران کی آمادگی کا نہیں بلکہ امریکہ کی عملی پالیسیوں اور طرز عمل کا ہے، جو مذاکرات کے راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ آج لبنان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں ان کے ہمراہ ایک اقتصادی وفد بھی ہوگا۔ اس دورے کا مقصد ایران اور لبنان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے، جس میں اقتصادی تعاون کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی۔

عباس عراقچی کے مطابق ایران خطے کے دوست ممالک کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم ستون سمجھتا ہے، اور لبنان کے ساتھ تعاون اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

News ID 1937583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha