9 اکتوبر، 2024، 6:40 PM

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ریاض میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ریاض میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز اپنے دورہ ریاض کے دوران سعودی ہم منصب سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ ریاض کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ایک اچھی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دورے کا مقصد علاقائی مسائل، لبنان اور غزہ کی صورت حال اور صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں مشاورت کرنا ہے۔

 عراقچی نے مزید کہا کہ اس دورے کا ایک اور اہم ہدف اس وقت لبنان میں موجود مہاجرین کی مدد کے بارے میں گفتگو اور مشاورت کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ بات چیت فلسطین اور لبنان کے لئے بہتر حالات اور بالآخر خطے میں امن کا باعث بنے گی۔

اس سلسلے میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں وزیر خارجہ عباس عراقچی علاقائی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور بات چیت کی غرض سے آج سعودی عرب روانہ ہو چکے ہیں جس کا مقصد اسرائیلی حکومت کی جارحیت کی روک تھام اور غزہ اور لبنان میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے مصائب کو کم کرنا۔

 بغائی نے مزید لکھا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ خطے کی تمام اقوام کے ساتھ امن و سلامتی سمیت اقتصادی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔

News ID 1927299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha