1 جون، 2025، 3:32 PM

ایرانی وزیر خارجہ اگلے ہفتے مصر کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ اگلے ہفتے مصر کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملک کے وزیر خارجہ کے دورہ مصر کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی مصر اور لبنان کے دورے پر جائیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ عراقچی کے دورہ مصر اور لبنان میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ ترین صورت حال، خاص طور پر مقبوضہ فلسطین اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوگی۔

 بقائی نے کہا کہ ملک کے وزیر خارجہ کا مصر اور لبنان کا دورہ اگلے ہفتے پیر اور منگل کو طے ہے اور ان دوروں کے دوران وہ مصر اور لبنان کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مصر میں ایران کے مفادات دفتر کے سربراہ  محمد حسین سلطانیفر نے کہا کہ عراقچی مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعطی کی دعوت پر قاہرہ کا سفر کر رہے ہیں اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے میں تہران اور قاہرہ کے دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر مشاورت کی جائے گی۔

News ID 1933123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha