25 دسمبر، 2025، 6:00 PM

کینسر کی تشخیص اور علاج میں نئی راہیں؛ تہران میں نیوکلیئر میڈیسن ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس

کینسر کی تشخیص اور علاج میں نئی راہیں؛ تہران میں نیوکلیئر میڈیسن ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس

ایرانی نائب صدر نے تہران میں منعقدہ نیوکلیئر میڈیسن، ریڈیو آنکولوجی اور ہیمیٹولوجی ایسوسی ایشنز کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس اہم اجلاس کا مقصد کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے ریڈیو فارماسیوٹیکل کے استعمال کے نئے افق تلاش کرنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں نیوکلیئر میڈیسن، ریڈیو آنکولوجی، ہیمیٹولوجی اور آنکولوجی کی ایسوسی ایشنز کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے خصوصی شرکت کی۔

اس اجلاس میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔ اجلاس میں کینسر کی تشخیص اور علاج میں ریڈیو فارماسیوٹیکلز جیسے نئے امکانات اسے استفادے پر بات ہوئی۔ 

اجلاس میں FAPI کینسر کے علاج اور تشخیص میں اس کے طبی استعمالات اور پروسٹیٹ کینسر اور نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کی تشخیص و علاج کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 

اجلاس میں نیوکلیئر میڈیسن اور آنکولوجی کے ماہرین، محققین اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایران میں کینسر کے علاج کے لیے ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

News ID 1937310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha