9 جنوری، 2025، 5:27 PM

امریکہ برطانیہ اور اسرائیل کے طرزعمل سے دنیا میں تنازعات کی نئی لہر پیدا ہوگی، سینئر ایرانی عہدیدار

امریکہ برطانیہ اور اسرائیل کے طرزعمل سے دنیا میں تنازعات کی نئی لہر پیدا ہوگی، سینئر ایرانی عہدیدار

ایران کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی-برطانوی-صیہونی طرزعمل سے عالمی سیاست کو تنازعات، جنگوں اور تباہ کن تناؤ کی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن محسن رضائی نے عالمی امن کے خلاف امریکی_برطانونی اور صیہونی عزائم سے خبردار کیا۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ میں نے شہید صدر رئیسی کو صیہونی ٹینکوں کے غزہ میں داخل ہونے پر امریکہ کی قیادت میں "بین الاقوامی استبدادی دور" کے آغاز سے آگاہ کیا اور لکھا کہ غزہ کے بعد لبنان، شام اور دیگر ممالک پر حملہ کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کی کینیڈا، نہر پاناما اور گرین لینڈ کو امریکہ کے ساتھ الحاق کرنے کی حالیہ جارحانہ کوششیں، اسرائیل کے توسیعی منصوبوں اور فلسطین کے پڑوسی ممالک کے لئے تشویش ناک مثالیں ہیں۔"

محسن رضائی نے لکھا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں "بین الاقوامی استبدای دور" کا آغاز عالمن امن کے لئے خطرناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی-برطانوی-صیہونی عزائم سے عالمی سیاست کو تنازعات، جنگوں اور تباہ کن تناؤ کی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

News ID 1929447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha