مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مصلحتی کونسل کے رکن اور سپاہ پاسداران کے سابق چیف ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے جمعہ کے روز اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ امریکہ اور اسرائیل ایرانی قوم کو عراق، افغانستان اور لیبیا کی طرح بدامنی میں ڈبونا چاہتے ہیں۔ احمق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف اسی سمت میں ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کوئی بھی معاندانہ اقدام صیہونی حکومت، امریکی اڈوں اور علاقائی استحکام کو تباہ کر دے گا۔ اس بار نتیجہ مختلف ہوگا۔
ان کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایران کے خلاف ایک نئی دھمکی جاری کی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن مکمل تیار ہے اور اگر ایرانی حکام نے مبینہ طور پر مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا تو وہ مداخلت کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ کے ان بیانات پر ایرانی حکام کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ