31 اگست، 2026، 10:19 PM

رہبرِ انقلاب کی جانب سے ولادتِ رسولِ خدا کے موقع پر 2500 سے زائد قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور تخفیف

رہبرِ انقلاب کی جانب سے ولادتِ رسولِ خدا کے موقع پر 2500 سے زائد قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور تخفیف

رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای نے رسولِ خدا کی ولادت کے موقع پر عدلیہ کے سربراہ کی جانب سے پیش کی گئی درخواست کے جواب میں 2500 سے زائد سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں معافی اور تخفیف کی منظوری دے دی۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفیٰؐ اور امام جعفر صادقؑ کی ولادتِ باسعادت کے ایام کے موقع پر عدلیہ کے سربراہ نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کو ایک خط ارسال کیا تھا، جس میں عدالتوں، مسلح افواج کی عدالتی تنظیم اور حکومتی تعزیراتی ادارے کے تحت سزا پانے والے 2577 افراد کی سزاؤں میں معافی، تخفیف یا تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ سیدمجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای نے اس معاملے میں فیصلہ کرنے کا اختیار عدلیہ کے سربراہ کو سونپ دیا۔

اس کے بعد چیف جسٹس حجت الاسلام والمسلمین محسن اژه‌ای نے ضروری جائزے اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں معافی، تخفیف اور تبدیلی پر عمل درآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔

News ID 1941037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha