31 اگست، 2026، 5:22 PM

مسئلہ فلسطین بدستور ہماری آواز اور ہمارا نصب العین رہے گا، جنرل یحییٰ سریع

مسئلہ فلسطین بدستور ہماری آواز اور ہمارا نصب العین رہے گا، جنرل یحییٰ سریع

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ابو عبیدہ کی شہادت کی برسی کے موقع پر فلسطین کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس شہید کی آواز بدستور غاصب صیہونی حکومت کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بنی رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے حماس کی عسکری شاخ، شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان شہید ابو عبیدہ کی برسی کے موقع پر ان کے مقام و کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلۂ فلسطین بدستور ہماری آواز اور ہمارا نصب العین رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ابو عبیدہ کی آواز کی گونج اس وقت تک مجرم اسرائیلی دشمن کی آنکھوں سے نیند چھینتی رہے گی، جب تک وہ اللہ کے حکم سے پوری فلسطینی سرزمین سے جڑ سے اکھاڑ نہ دیا جائے۔

News ID 1941029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha