31 اگست، 2026، 9:20 PM

کرغزستان؛ ایران اور آذربائیجان کے صدور کی ملاقات

کرغزستان؛ ایران اور آذربائیجان کے صدور کی ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ایران اور آذربائیجان کے صدور نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور گہرا کرنے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے کرغیزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہ اجلاس اور ’’شنگھائی پلس‘‘ اجلاس کے موقع پر ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا ہے۔

ملاقات کے دوران پزشکیان اور علی اف نے تہران اور باکو کے درمیان تعاون کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی روابط میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں موجود امکانات اور استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے اور انہیں گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1941033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha