31 اگست، 2026، 10:17 PM

ایران پر جہاں سے بھی جارحیت ہوگی، برداشت نہیں کریں گے/ہمیں دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کریں،ایرانی فوج

ایران پر جہاں سے بھی جارحیت ہوگی، برداشت نہیں کریں گے/ہمیں دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کریں،ایرانی فوج

ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور حضرت خاتم الانبیاءؐ مرکزی ہیڈکوارٹر نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہم کسی بھی مقام سے ہونے والی جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے اور جارح امریکی فوج کے پاس خطے سے انخلا کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور حضرت خاتم الانبیاءؐ مرکزی ہیڈکوارٹر کے مشترکہ بیان کا متن درج ذیل ہے:

خطے کے بعض ممالک کی جانب سے باضابطہ طور پر یہ اعلان کیے جانے کے باوجود کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارح امریکی فوج کو اپنی سرزمین، فضائی حدود اور ساحلی علاقوں کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور گزشتہ انتباہات کے باوجود، امریکی دہشت گرد فوج اب بھی ان ممالک کی سرزمین اور فضائی حدود سے ہمارے ملک کے خلاف کاروائیوں کے لیے فائدہ اٹھا رہی ہے اور ایران کے بعض فوجی مراکز پر حملے کر رہی ہے۔

ہم نے اب تک میدانِ عمل میں ثابت کیا ہے کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کی قومی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے بھی کسی بھی قسم کی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور اس کا کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے۔ 

اس کا عملی مظاہرہ گزشتہ رات سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے بہادر جوانوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا۔

جارح امریکی فوج کے پاس خطے سے نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحیت کو سہولت فراہم کرنے والے عناصر کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری طاقتور مسلح افواج، یعنی سپاہ پاسداران اور فوج، شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور کسی بھی جارحیت کے مقام کو پوری قوت کے ساتھ نشانہ بنائیں گی۔

ہم خبردار کرتے ہیں کہ آپ کئی مرتبہ ہماری مسلح افواج اور بہادر و ثابت قدم عوام کے مضبوط عزم کا امتحان لے چکے ہیں؛ اب دوبارہ اسے آزمانے کی غلطی نہ کریں۔

News ID 1941036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha