1 ستمبر، 2025، 8:14 AM

رہبر معظم کی ایرانی انڈر 21 والیبال ٹیم کو عالمی چیمپیئن بننے پر مبارک باد

رہبر معظم کی ایرانی انڈر 21 والیبال ٹیم کو عالمی چیمپیئن بننے پر مبارک باد

رہبر معظم نے عالمی چمپئن بننے پر ایرانی انڈر 21 والیبال ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای نے ایران کی انڈر 21 والیبال ٹیم کو عالمی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور اس شاندار کامیابی کو قوم کے لیے باعثِ افتخار قرار دیا۔

اپنے پیغام میں رہبر معظم نے کہا:

نوجوان عزیز!

آپ نے اپنے شاندار کھیل سے ایرانی قوم کو خوش کردیا۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ‌ای

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انڈر 21 والیبال ٹیم نے مسلسل آٹھ فتوحات کے بعد فائنل میں رسائی حاصل کی اور فیصلہ کن مقابلے میں اٹلی کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دے کر تیسری بار عالمی انڈر 21 والیبال چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔

News ID 1935132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha