مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں وزن برداری کے عالمی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر انھیں مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
رہبر معظم کا پیغام حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالمی وزن برداری کے مقابلوں میں شریک ایرانی ٹیم
سلام علیکم
وزن برداری کےعالمی مقابلوں میں شرکت کرنے والےغیوراور میڈلز حاصل کرنے والے جوانوں بالخصوص آقایان بہداد سلیمی اور کیانوش رستمی کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آّپ نے ایرانی قوم کے دلوں کو شاد و خوشحال کیا ہے اس شاندار کامیابی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
22/ آبان/ 1390
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ویٹ لفٹر بہداد سلیمی نے فرانس میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں عالمی گولڈ کپ جیت لیا ہے۔ ایران کی وزن بردار ٹیم نے پہلی مرتبہ دنیا میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ایران کی وزن بردار ٹیم نے 2 سونے ایک ایک چاندی اور کانسی کے میڈلز حاصل کئے ہیں بہداد سلیمی نے ایک ضرب میں 214 کلو وزن بلند کرکے حسین رضا زادہ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا دو ضرب میں بہداد نے 250 کلو وزن بلند کرکے گولڈ میڈل جیت لیا ایران کی ٹیم نے ویٹ لفٹنگ کےعالمی مقابلوں میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
آپ کا تبصرہ