9 جون، 2013، 2:16 PM

ترکی

انقرہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں

انقرہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں

مہر نیوز/9 جون /2013ء:ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے خلاف ترکی کے مختلف شہروں میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے انقرہ اور استنبول میں پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے خلاف ترکی کے مختلف شہروں میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے انقرہ اور استنبول میں پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

انقرہ کے اسکوائر قیزیلا ی میں کل رات 5 ہزار کے قریب مظاہرین نے ترک وزير اعظم کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ادھر ترک وزیر اعظم نے مظاہرین سے کہا ہے کہ و احتجاج فوری طور پر ترک کردیں۔ استنبول میں حکمراں جماعت نے اجلاس میں قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کو بھی رد کردیا ہے۔

News ID 1823163

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha