22 مارچ، 2025، 1:35 PM

ترکی، عوامی احتجاج کا تیسرا دن، پولیس کا مخالفین پر کریک ڈاؤن+ ویڈیو

ترکی، عوامی احتجاج کا تیسرا دن، پولیس کا مخالفین پر کریک ڈاؤن+ ویڈیو

ترکی میں مظاہروں پر پابندی کے باوجود استنبول کے میئر کی گرفتاری کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے۔ استنبول اور ازمیر میں مظاہرین کے خلاف پولیس نے شدید کریک ڈاؤن کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی میں عوامی مظاہروں پر حکومتی پابندیوں کے باوجود استنبول کے میئر کی گرفتاری کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج جاری ہے۔ استنبول اور ازمیر میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی، جس پر پولیس نے شدید کریک ڈاؤن کیا ہے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ ترک حکومت کی جانب سے مظاہروں پر لگائی گئی پابندیوں کے باوجود عوامی احتجاج مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا۔ پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

استنبول اور ازمیر میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر سختی سے قابو پانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

ترک وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ جمعہ کی رات ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران 97 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصولہ تصاویر اور ویڈیوز میں ازمیر میں پولیس کے جبر کی واضح جھلک دیکھی جا سکتی ہے، جہاں پولیس نے مظاہرین کو زمین پر گھسیٹا اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

سیاسی ردعمل:

احتجاج کے تیسرے دن حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (AKP) کے ہیڈکوارٹرز کے باہر بھی عوامی مظاہرہ کیا گیا۔

دوسری جانب ٹی آر ٹی کے مطابق، ترکیہ کی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے سربراہ اوزگور اوزل نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں اور وہاں موجود رہیں۔

News ID 1931297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha