8 جون، 2013، 11:29 AM

ترکی

ترکی کے کئی شہروں میں وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

ترکی کے کئی شہروں میں وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

مہر نیوز/8 جون /2013ء:ترکی کے شہر استنبول و انقرہ سمیت کئی شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک اخبار حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول و انقرہ سمیت کئی شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کیے ہیں،مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔استنبول میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔استنبول کے علاقے غازی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ،مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شلینگ کی۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ترک وزیراعظم طیب اردوغان نے مظاہروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مظاہرین نے ترک وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ ترکی کے عوام ترک وزیر اعظم کی امریکہ نواز پالیسیوں پر سراپا احتجاج ہیں۔

News ID 1823088

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha