مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدور اور وزراء اعظم سمیت 300 فرانسیسی دانشوروں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے نام ایک خط میں یہود اور نصاری کے متعلق قرآن مجید کی بعض آیات کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔جبکہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قرآن کریم کی کچھ آیات حذف کرنے کے مطالبے کی سختی سے مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 21 اپریل کو سابق فرانسیسی صدور اور وزراء اعظم سمیت 300فرانسیسی دانشوروں نے ایک عرضی پر دستخط کیے تھے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ قرآن شریف کی ان آیات کو حذف کیا جائے جویہود اور نصاری سمیت کافروں کے خلاف ہیں۔

سابق فرانسیسی صدور اور وزراء اعظم سمیت 300 فرانسیسی دانشوروں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے نام ایک خط میں یہود اور نصاری کے متعلق قرآن مجید کی بعض آیات کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1880596
آپ کا تبصرہ