چلی میں پُر تشدد مظاہروں کے دوران 3 افراد ہلاک

چلی میں پُر تشدد مظاہروں کے دوران ایک سپر اسٹور میں لوٹ مار کی گئی اور پھر اسے نذر آتش کردیا گیا جس کے باعث 3 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چلی میں کرائے میں اضافے اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف ہونے والے پُر تشدد مظاہروں کے دوران ایک سپر اسٹور میں لوٹ مار کی گئی اور پھر اسے نذر آتش کردیا گیا جس کے باعث 3 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

 اطلاعات کے مطابق چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں 14 اکتوبر سے مہنگائی اور کرایوں میں اضافے کے خلاف حکومت مخالف پُر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث شاہراہیں میدان جنگ کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ کاروباری مراکز بند اور ذرائع آمد و رفت معطل ہیں۔

احتجاجی مظاہرین میں موجود شرپسندوں نے دارالحکومت کے معروف سپر اسٹور میں لوٹ مار کی اور پھر اسٹور کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 3 افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم تینوں افراد جانبر نہ ہوسکے۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

News Code 1894740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =