26 مارچ، 2017، 3:04 PM

ایران نے امریکہ کی 15 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

ایران نے امریکہ کی 15 کمپنیوں  پر پابندی عائد کردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی 15 کمپنیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کے پیش نظر ایران نے ان کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں امریکی کمپنیاں اسرائیل کی مدد کرنے اور خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے جرائم میں ملوث ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی 15 کمپنیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کے پیش نظر ایران نے ان کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں امریکی کمپنیاں اسرائیل کی مدد کرنے اور خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے جرائم میں ملوث ہیں ۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکجانہ پابندیوں کے جواب میں ایران نے بھی امریکہ کی 15 کمپنیوں کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  ایران نے امریکہ کی مندرجہ ذيل کمپنیوں کے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کردی  ہےاور ان کمپنیوں کے اپنے اختیار میں اموال کو بھی منجمد کردیا ہے۔

ایران نے امریکہ کی مندرجہ ذیل کمپنیوں پر اقتصادی پابندی عائد کردی ہے:
1. امریکی کمپنی BENI Tal:  ، یہ امریکی کمپنی فلسطینیوں کو کچلنے کے لئے اسراغیل کے ساتھ فوجی قراردادیں طے کرتی ہے اور فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔
2.  امریکی کمپنی United Technologies produces:  ، یہ کمپنی اسرائیل کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرتی ہے جو فلسطینیوں پر بمباری کرتے ہیں ۔
3.  امریکی کمپنی RAYTHEON:  یہ امریکی کمپنی پیشرفتہ ہتھیار اسرائیل کو فراہم کرتی  ہے اور فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کی شریک ہے۔
4.  امریکی کمپنی ITT Corporation:  یہ امریکی کمپنی اسرائيل کو ایسے ہتھیار فراہم کرتی ہے جس سے اسراغیلی فوج رات میں فلسطینیوں کو نشانہ بناتی ہے۔
5.  امریکی کمپنی Re/Max Real Estate:  یہ کمپنی اسرائیل میں مکانات کی تعمیر و ترقی میں مشغول ہے اور مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر میں اسرائیل کو مدد فراہم کرتی ہے۔
6.  امریکی کمپنی Oshkosh Corporation:  یہ کمپنی اسرائیل کو ہتھیار بنانے کے لئے قطعات فراہم کرتی ہے اور فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کی شریک ہے۔
7.   Magnum Research Inc:  یہ امریکی کمپنی اسرائیل کی فوج کو ہتھیار بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔.  
8.‌ Kahr Arms:  یہ کمپنی بھی اسرائیل کے فوجی شعبہ سے منسلک ہے۔
9.  : کمپنی M۷ Aerospace:  یہ کمپنی بھی اسرائیل کو میزائل بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

10 . Military Armament Corporation:  یہ امریکی کمپنی بھی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتی ہے۔
11 . Lewis Machine and Tool Company:  یہ امریکی کمپنی بھی اسرائيل فوج کو مدد فراہم کرتی ہے اور فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کی شریک ہے۔
12. Daniel Defense: یہ امریکی کمپنی اسرائیل کو ہتھیاروں کی پیداوار اور ساخت میں مدد بہم پہنچاتی ہے۔
13 Bushmaster Firearms International:  ، یہ امریکی کمپنی  اسرائيل کو قطعات فراہم کرتی ہے۔
14۔ O.F. Mossberg & Sons: یہ کمپنی اسرائیلی پولیس کے لئے ہتھیار فراہم کرتی ہے اور فلسطینیوں کے قتل عام میں شرک ہے۔
15۔ H-S Precision, Inc:  کمپنی ، یہ کمپنی اسرائیل کو ہتھیار بنانے کی ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر ایران کی طرح تمام اسلامی ممالک امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور امریکہ کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کردیں تو امریکہ مسلمانوں کے قدم چومنے پر مجبور ہوجائے گا۔ لیکن سعودی عرب جیسے بعض نام نہاد اسلامی ممالک امریکہ کو بھر پور تعاون فراہم کررہے ہیں اور اسلام و مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

News ID 1871355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha