6 اپریل، 2018، 1:48 PM

گوگل کے ہزاروں ملازمین کی امریکی فوجیوں کی مدد نہ کرنے کی استدعا

گوگل کے ہزاروں ملازمین کی امریکی فوجیوں کی مدد نہ کرنے کی استدعا

گوگل کے ہزاروں ملازمین نے کھلے خط میں اپنی کمپنی سے امریکی فوجیوں کی مدد نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گوگل کے ہزاروں ملازمین نے کھلے خط میں اپنی کمپنی سے امریکی فوجیوں کی مدد نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے 3100 ملازمین نے اپنی کمپنی کے نام ایک کھلا خط تحریر کیا ہے جس میں امریکی فوج کے پروجیکٹ " میون " میں تعاون نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ملازمین نے خط کے مندرجات میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ امریکی فوج کی مدد کرنے سے ادارے کی بین الاقوامی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

گوگل ملازمین نے سی ای او سندر پچائی کو لکھے گئے کھلے خط میں مزید کہا ہے کہ بحثیت ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے ہمیں کسی بین الاقوامی جنگ کا حصہ نہیں بننا  چاہیے, اس لیے وقت آگیا ہے کہ کمپنی ایک پالیسی وضع کرے اور عسکری پروجیکٹ ’میون‘ کو منسوخ کر کے اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی ٹھیکیدار جنگی ٹیکنالوجی تیار نہ کرپائے۔

واضح رہے پروجیکٹ میون کا مقصد مصنوعی ذہانتکی مدد سے جنگی ڈرون کے حملوں کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ ڈرون اپنے اصل ٹارگٹ کو براہ راست نشانہ بنا سکے ۔

News ID 1879865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha