4 مارچ، 2024، 2:43 PM

پاکستانی نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پاکستانی نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پاکستان کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شہباز شریف کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں نگراں وزیراعظم، چئیرمین سینیٹ،  اسپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ قائد نواز شریف، آصف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا، شہباز شریف نے عارف علوی کے کہے گئے الفاظ دہرائے اور مملکت کے لیے بلا عناد و تفریق کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

حلف کے بعد شرکا نے مبارک باد پیش کی جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

News ID 1922389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha