17 جولائی، 2024، 10:08 PM

شہباز شریف کاعاشورہ پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر فوج و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین

شہباز شریف کاعاشورہ پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر فوج و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین

پاکستانی وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے یوم عاشور پر بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر افواجِ پاکستان، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے یومِ عاشور پر ملکی حالات پُر امن رہے، اور ملک بھر میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس و جلسے جلوس کا انعقاد ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ، پولیس، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے، یومِ عاشور کو پرامن رکھنے پر ہر افسران و اہلکاروں کے مشکور ہیں۔

News ID 1925479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha